انٹرنیشنل
جنگ بندی کے باوجود صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں عام فلسطینیوں کا قتل معمول بن گیا
غزہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں عام فلسطینیوں کا قتل معمول بن گیا۔

امریکی خبر رساں ادارے کو سابق اسرائیلی فوجیوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے، اسرائیلی زیر قبضہ علاقوں کو غزہ کے دیگر حصوں سے الگ کرنے والی نام نہاد "یلو لائن” کے قریب آنے والے ہر فلسطینی پر گولی چلانا اور فلسطینیوں کے قتل کا جشن منانا عام بات ہے۔
اس کے علاوہ جنگ بندی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایک فوجی نے مزید بتایا کہ اسے جنگ بندی کہنا مذاق ہے۔



