انٹرنیشنل

جنگ بندی کی خلاف ورزی: اسرائیلی حملے میں لبنانی فوج کے بریگیڈیئر جنرل سمیت 10افراد شہید

اسرائیلی حملے میں لبنانی فوج کے بریگیڈیئر جنرل سمیت 10افراد شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے لبنان میں جنگ بندی کی دھجیاں اڑاتے ہوئے فضائی حملے کرکے لبنانی فوج کے بریگیڈیئر جنرل سمیت 10 افراد کو شہید کردیا جبکہ صیہونی فوج کے حملوں میں 22 افراد زخمی بھی ہوئے۔

لبنان کے وزیراعظم کی جانب سے اسرائیلی حملے میں 3 فوجیوں سمیت 10 افراد کے قتل کی مذمت کی گئی اور حملے کو لبنان پر گھناؤنا حملہ قرار دیا۔

دوسری جانب حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں گھسنے والی اسرائیلی فوج اور مرکاوہ ٹینک پر حملے کیے اور ساتھ ہی ہفتے کو صیہونی فوج کے خلاف 22 آپریشنز کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker