بزنس

بجٹ سے قبل ہی سولر پینلز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ، نئی قیمتیں کیا ہیں؟

اسلام آباد: وفاقی بجٹ کی آمد سے قبل ہی سولر انڈسٹری میں قیمتوں کا نیا رجحان سامنے آگیا اور مختلف صلاحیت کے سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجٹ میں کی آمد سے قبل ہی مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں اس اچانک اضافے نے صارفین اور سرمایہ کاری کے خواہشمند افراد کی تشویش بڑھا دی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق سولر پینلز کی فی پلیٹ قیمت میں 7 ہزار سے 9 ہزار روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد 585 واٹ کا سولر پینل جو پہلے تقریباً 18 ہزار روپے میں دستیاب تھا، اب 27 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 645 واٹ کے سولر پینل کی قیمت 22 ہزار روپے سے بڑھ کر 31 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے، جب کہ 720 واٹ کے پینل کی قیمت 25 ہزار روپے سے بڑھ کر 33 ہزار 500 روپے تک جاپہنچی ہے۔

دوسری جانب مارکیٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ صرف سولر پینلز ہی نہیں بلکہ انورٹرز کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker