پاکستان
سرکاری اسکیم کے تحت پاکستانیوں نے حج پر 139ارب 16کروڑ روپے خرچ کیے
اسلام آباد: سرکاری حج اسکیم کے تحت ایک لاکھ 19 ہزار 210 پاکستانیوں نے رواں برس حج کیا اور حج پر 139 ارب 16 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 77 ہزار 743 حاجیوں نے 40 سے 45 روزہ طویل حج پروگرام کا انتخاب کیا، سرکاری حج اسکیم کے 65.2 فیصد حاجیوں نے لانگ حج پروگرام کے تحت حج ادا کیا اور لانگ حج پروگرام کے ہر حاجی نے مجموعی طور پر 11 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس ادا کیے۔
اسی طرح 41 ہزار 467 حاجیوں نے 20 سے 22 روزہ مختصر حج پروگرام کے تحت حج ادا کیا، سرکاری حج اسکیم کے 34.8 فیصد حاجیوں نے شارٹ حج پروگرام کے تحت فی کس 12 لاکھ روپے خرچ کیے۔
رپورٹ کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت 50 ہزار 114 خواتین نے فریضہ حج ادا کیا اور خواتین حاجیوں کا سرکاری حج کوٹے میں تناسب 43.5 فیصد رہا۔
اس طرح 65 ہزار 182 مردوں نے سرکاری حج اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کیا اور مرد حاجیوں کا سرکاری حج کوٹے میں تناسب 56.5 فیصد رہا۔



