انٹرنیشنل

بحیرۂ عمان میں آئل ٹینکر پر امریکی حملہ، بھارت نے امریکی مشن کےنائب سربراہ کو طلب کرلیا

بھارت نے بحیرۂ عمان میں آئل ٹینکر حملے پر نئی دہلی میں امریکی مشن کے نائب سربراہ کو طلب کرلیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارت نے امریکی مشن کو اپنا سخت احتجاج ریکارڈ کرایا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق خلیج عمان میں آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 3 بھارتی لاپتا ہیں، آئل ٹینکر پر موجود 28 افراد کے عملے میں سے 24 بھارتی شہری تھے۔

اس سے قبل امریکی افواج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ امریکی افواج نے بحیرۂ عمان میں ایک آئل ٹینکر کو فضائی حملہ کرکے ناکارہ بنا دیا۔ امریکی فوج کے مطابق جہاز نے امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران سے تیل منتقل کرنے کی کوشش کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker