انٹرنیشنل

ٹرمپ نے شام کو دہشتگردی کی سرپرستی کرنے والی ریاست قرار دینےکا فیصلہ واپس لینےکا اعلان کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاست قرار دینےکا فیصلہ واپس لینےکا اعلان کردیا۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے بدھ کے روز شام کے صدر احمد الشرع کو آگاہ کیا کہ انہوں نے شام کو امریکا کی دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکالنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے احمد الشرع کو بھجےگئے خط میں اپنے فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا۔

امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق یہ خط بدھ کے روز انقرہ میں ہونے والی ملاقات کے بعد احمد الشرع کے حوالےکیا گیا۔

خط میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں نے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ آپ کے ملک کی تعمیر نو میں رکاوٹ بننے والی تمام رکاوٹیں دور کروں گا اور بہت جلد آپ آخرکار یہ کام کرنےکے قابل ہوجائیں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کی کئی کمپنیاں شام میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں اور آپ کے ملک کو پہلے سے زیادہ مضبوط اور خوشحال بنانے میں مدد کرنا چاہتی ہیں۔

ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے اس فیصلے سے کانگریس کو بھی آگاہ کر دیا ہے، جو اب 45 روز میں اس کا جائزہ لےگی، جس کے بعد یہ فیصلہ نافذ العمل ہو سکےگا۔

اس سے قبل نیٹو اجلاس کی سائیڈ لائن پر ڈونلڈ ٹرمپ کی شامی صدر احمد الشرع سے ملاقات ہوئی جس میں ٹرمپ نے شام کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاست قرار دینےکا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ احمد الشرع کے اقتدار میں آنےکے بعد شام کافی مستحکم ہوچکا ہے، شام، لبنان میں حزب اللہ کے خلاف مدد کرسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker