دوبارہ اقتدار میں آیا تو قطر کو دشمن ریاست قرار دوں گا، سابق اسرائیلی وزیراعظم
تل ابیب: اسرائیل کے سابق وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے اعلان کیا ہے کہ اگر وہ دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوئے تو قطر کو فوری طور پر دشمن ریاست قرار دیں گے۔

اسرائیل کے سابق وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے الزام عائد کیا کہ جب وہ وزیراعظم تھے تو انہیں خبر دی گئی تھی کہ قطر ایران کے پاسدارانِ انقلاب اور حماس کی مالی معاونت کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قطر نے امریکی یونیورسٹیوں میں نوجوان نسل پر اثرانداز ہونے کے لیے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جس کے نتیجے میں طلبہ کو "From the river to the sea” جیسے نعرے کی سوچ دی جا رہی ہے۔
نفتالی بینیٹ نےکہاکہ قطرکا اثر رسوخ مغربی ممالک سمیت اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر تک پھیل رہا ہے، اس کا مقصد اسرائیل کو تباہ کرنا ہے، اگر میں دوبارہ اسرائیل کا وزیراعظم منتخب ہوا تو قطر کو فوری طور پر دشمن ریاست قرار دوں گا۔
واضح رہے نفتالی بینیٹ ماضی میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جماعت کا حصہ رہے اور ان کے چیف آف اسٹاف رہے جب کہ بعد ازاں وہ نیتن یاہو کی جماعت سے الگ ہونے کے بعد سال 2021 سے 2022 تک اسرائیل کے وزیراعظم رہے۔



