اسرائیلی معیشت جنگوں کے باوجود ترقی کرنے لگی

جنگیں ملکوں کی معیشت تباہ کردیتی ہیں لیکن اسرائیل دنیا کا واحد ملک ہے جس کی معیشت کئی محاذوں پر جنگ کے باوجود ترقی کررہی ہے۔
اسرائیل کئی سال سے غزہ اور لبنان پر حملے کررہا ہے اور اب رواں سال ایران پر بھی براہِ راست حملوں میں شامل تھا پھر بھی اسرائیلی کرنسی شیکل کی قدر میں ایک سال کے دوران 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اسرائیل میں غیر ملکی سرمایہ کاری 2025 میں 39 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جو 2024 تک 14.8 ارب ڈالر تھی۔
ماہرین کہتے ہیں اسرائیلی معیشت ان ممالک سے بھی اچھا پرفارم کررہی ہے جہاں جنگ نہیں ہورہی، اس کی ایک وجہ ٹیکنالوجی، دفاع اور سائبر سکیورٹی جیسی صنعتیں ہیں لیکن اس میں امریکا کی جانب سے ہتھیاروں کی فراہمی سے بھی مدد شامل رہی۔
آئی ایم ایف کو توقع ہے کہ اسرائیل کی معیشت جی سیون کے تمام ممالک کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے ترقی کرے گی۔



