انٹرنیشنل

ملائیشیا نے سعودیہ کے تعاون سے 505 کلو منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی

ملائیشیا نے سعودی وزارت داخلہ کے تعاون سے 505 کلو منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔

سعودی میڈیا کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس نے ملائیشیا کے متعلقہ ادارے کو منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق میں اہم معلومات فراہم کی تھیں۔

ان معلومات کی بنیاد پر ملائیشیا اینٹی نارکوٹکس یونٹ نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی۔

سعودی میڈیا کے مطابق ملائیشیا اینٹی نارکوٹکس یونٹ نے سعودی وزارت داخلہ کے تعاون سے کارروائی کرتے ہوئے505 کلو گرام سے زائدکیٹامائن ضبط کرلی۔

سعودی وزارت داخلہ کے سکیورٹی ترجمان بریگیڈیئر جنرل طلال نے بین الاقوامی کرمنل نیٹ ورکس کا مقابلہ کرنےکے لیے دونوں ملکوں کے درمیان سکیورٹی شراکت اور ہم آہنگی کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ مملکت معاشرے اور نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے مجرمانہ سرگرمیوں کی نگرانی اور ان کے خلاف جنگ جاری رکھے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker