انٹرنیشنل

شمالی کوریا کا بحیرہ جاپان میں متعدد بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے سمندر کی جانب متعدد بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے بتایا ہےکہ شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان کی جانب متعدد بیلسٹک میزائل فائر کیے۔

یہ میزائل شمالی کوریا کے وونسان کے علاقے سے داغےگئے اور یہ میزائل تقریباً 250 کلومیٹر تک پرواز کرنے کے بعد سمندر میں جاگرے۔

جنوبی کورین خبر ایجنسی کے مطابق یہ میزائل ایسے وقت میں فائر کیے گئے جب حال ہی میں جنوبی کوریا، امریکا اور جاپان نے مشترکہ فوجی مشقیں مکمل کی ہیں جن کا مقصد شمالی کوریا کے ممکنہ خطرات سے نمٹنا تھا۔

گزشتہ ماہ شمالی کوریا نے ان مشترکہ فوجی مشقوں کے منصوبوں کو شمالی کوریا اور خطے کے دیگر ممالک کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے شدید تنقیدکی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز ہونے والا یہ تجربہ گزشتہ ماہ کے آغاز سے شمالی کوریا کا چوتھا میزائل تجربہ ہے۔ اس سے قبل شمالی کوریا نے 6 اگست، 12 اگست اور 20 اگست کو اسی نوعیت کے متعدد بیلسٹک میزائلوں کے تجربے کیے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker