انٹرنیشنل
مشرقی کانگو کے شہر بوکاوو میں خوفناک آتشزدگی، 2 اسکول، 300 گھر جل کر راکھ، 29 طلبہ جاں بحق

وسطی افریقا کے ملک مشرقی کانگو کے شہر بوکاوو میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 اسکول اور 300 گھر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے، آگ لگنے کے نتیجے میں 29 طلبہ ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کانگو شہر پر کنٹرول رکھنے والے ایک باغی گروپ ’ایم 23‘ کے ترجمان لارنس کانیوکا نے اس حوالے سے بتایا کہ آگ لگنے سے مرنے والوں میں 19 لڑکیاں اور 10 لڑکے شامل ہیں۔
مقامی منتظم موئز لوبالا کے مطابق آگ پہلے ایک گھر میں لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی اور قریبی دو اسکولوں سمیت دیگر گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ، کئی طلبہ فوراہا سیکنڈری اسکول کے اندر پھنس گئے جو موت کے منہ میں چلے گئے۔



