پاکستان

سیلزٹیکس رجسٹرڈ افرادکا ایف بی آرکمپیوٹرائزڈ سسٹم سے منسلک ہونا لازمی قرار

اسلام آباد: سیلز ٹیکس  رجسٹرڈ  افراد کا ایف بی آر  کمپیوٹرائزڈ  سسٹم سے منسلک  ہونا لازمی قرار  دے دیا گیا ہے۔

 بزنس پوائنٹ کی نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے لگیں گے۔ ڈیبٹ، کریڈٹ کارڈ مشین ، کیو آر کوڈ  اور  ڈیجیٹل ادائیگیوں کو ایف بی آر  سے لنک کرنا ہوگا۔

آن لائن فروخت کے لیے  ویب سائٹ، سافٹ ویئر اور موبائل ایپلیکیشن بھی لنک ہوں گی۔

جیو نیوز کو موصول ایف بی آر دستاویز کے مطابق انٹیگریٹڈ شخص ٹیکس افسر کو کاروباری احاطے، ریکارڈ  تک رسائی دینے کا پابند ہوگا۔

الیکٹرانک سسٹم سے چھیڑ چھاڑ کرنے  والے کو جرمانہ اور پابندیاں لگیں گی۔ انٹرنیٹ یا بجلی کی بندش کی صورت میں انوائسز 24 گھنٹے میں اپ لوڈ کرنا لازمی ہوگا ۔

 یومیہ ، ہفتہ وار اور مہینے کے آخر میں الیکٹرانک انوائسز کا  ریکارڈ مرتب کرنا ہوگا۔ ڈیجیٹل انوائسزیا آن لائن فروخت کی انوائسزکا ڈیٹا 6 سال تک محفوظ رکھنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker