بلوچستان: مستونگ اور سرانان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، کمانڈر سمیت 9 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان: مستونگ اور سرانان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، کمانڈر سمیت 9 دہشت گرد ہلاک –
🔶 مستونگ/پشین (نیوز نیٹورک بلوچستان NNB) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، دو مختلف کارروائیوں میں کمانڈر سمیت 9 مبینہ دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
🔶 سکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کی ایک گاڑی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
🔶 سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور امن و امان کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔
🔶 دوسری جانب پشین کے علاقے سرانان میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
🔶 ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 4 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔
🔶 سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ دونوں کارروائیوں کے بعد علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔



