پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف آج واشنگٹن میں غزہ بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شریک ہوں گے: ترجمان دفترخارجہ

وزیراعظم شہباز شریف لندن سے امریکا کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے، وزیراعظم 19 فروری کو واشنگٹن ڈی سی میں بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور اعلیٰ حکام بھی وفد میں شامل ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم کی امریکی قیادت اور شریک عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں، ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker