پاکستانتازہ ترین

سعودی عرب 7 دہائیوں سے ہمارا ساتھ دے رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب 7 دہائیوں سے پاکستان کا ساتھ دے رہا ہے، سعودی عرب بہت تیزی سےترقی کرنے والے ملکوں میں شامل ہے، سعودی کمپنیوں کے وفد کا دورہ دونوں ملکوں کےلیے مفید ہوگا۔

سعودی سرمایہ کاروں کے اعزاز میں عشائیے سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ رمضان کے آخری ہفتے میں دورہ سعودی عرب میں ولی عہد سے ملاقات ہوئی، سعودی عرب کی معیشت بہت تیزی سے ترقی کرنے والے ملکوں میں شامل ہے، زراعت، آئی ٹی، ٹیکنالوجی سمیت کئی شعبوں میں سعودی عرب ترقی کر رہا ہے، سعودی عرب ملازمت کے مواقع کیلئے اہم ملکوں میں شامل ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سعودی انویسٹرز کا دورہ کامیاب بنانے کیلئے جنرل عاصم منیر کا خصوصاً شکر گزار ہوں، انہوں نے سعودی دورہ کامیاب بنانے کیلئے قابل ذکر سپورٹ اور انتھک محنت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی سرمایہ کار، پالیسی سازوں کا وفد پاکستان آیا ہوا ہے، سعودی عرب نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، سعودی عرب 7 دہائیوں سے پاکستان کا ساتھ دے رہا ہے، اس کی پاکستان کیلئے فیاضی بے مثال ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سعودی کمپنیوں کے وفد کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے لیے مفید ثابت ہوگا، ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری کےلیے اہم خدمات انجام دے رہی ہے، سعودی کمپنیاں پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی پاکستان کی مشکل وقت میں مدد کرنے پر مشکور ہیں، ان کی فراخ دلی کو سراہنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، محمد بن سلمان پاکستان کی ہر سطح پر مدد کے لیے تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker