پاکستان

میاں بیوی کی لڑائی میں اسٹیل کا گلاس لگنے سے بچی جاں بحق

فیصل آباد میں میاں بیوی کی لڑائی میں مبینہ طور پر اسٹیل کا گلاس لگنے سے ڈیڑھ ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق تھانہ بلوچنی کےعلاقہ میں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا، بیوی نے الزام لگایا کہ شوہرنےگلاس مارا جو بچی کو جا لگا، گلاس لگنے سے بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

دوسری جانب شوہر کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ بچی بیمارتھی جس کی طبی موت ہوئی، پولیس نے خاتون کی درخواست پر شوہر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker