پاکستانتازہ ترین

ایران امریکا جنگ کے اثرات سوئی ناردن پر بھی آگئے، پنجاب بھر میں لوڈشیڈنگ شروع

لاہور : ایران امریکا جنگ کے اثرات سوئی ناردرن کے سسٹم پر بھی آنے لگے۔

ذرائع سوئی نادرن کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھر میں گیس کی غیراعلانیہ لوڈ میجنمنٹ شروع کردی گئی ہے جس کے باعث صارفین کوگیس کی عدم دستیابی کا سامنا ہے اور گھروں کے چولہے بند ہوگئے ہیں۔

حکام سوئی نادرن نے بتایا کہ باقاعدہ لوڈشیڈنگ کا شیڈول فی الحال جاری نہیں کیاگیا تاہم سحری اور افطاری کے اوقات اولین ترجیح ہے، باقی اوقات میں گیس کا پریشر کم کردیا ہے۔

حکام کے مطابق پریشرکم ہونے سےگنجان آبادی والےگھروں کو گیس فراہمی میں تعطل آسکتاہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ آر ایل این جی کی سپلائی800 ملین کیوبک فٹ سے 200 ملین کیوبک فٹ پر آگئی ہے، عید کے بعد حالات دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker