پاکستانتازہ ترین

وفاقی وزارت داخلہ نے بلٹ پروف گاڑی خریدنے کی پالیسی کا اعلان کردیا

وفاقی وزارت داخلہ نے بلٹ پروف گاڑی خریدنے کی پالیسی کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزارت داخلہ کے مطابق پالیسی پورے ملک میں نافذ کردی گئی ہے، جس کے مطابق انفرادی طور پر یا کمپنی کو بلٹ پروف گاڑی خریدنے کے لیے شرائط نافذ کردی گئی ہیں۔ پالیسی کے مطابق کوئی بھی کمپنی 30 کروڑ روپے اور انفرادی شخص 3 کروڑ روپے ٹیکس دینے پر بلٹ پروف گاڑی خریدنے کا اہل ہوگا۔

وفاقی وزارت داخلہ کی اجازت سے بلٹ پروف گاڑی خریدی یا فروخت کی جاسکتی ہے، 30 کروڑ ٹیکس دینے والے کو 2 گاڑیاں 50 کروڑ تک ٹیکس دینے والے کو 3 گاڑیاں لینے کی اجازت دی جائے گی۔

اس کے علاوہ ایک ارب روپے ٹیکس دینے والے کو 4 گاڑیاں، ایک ارب سے زائد ٹیکس دینے والے کو 6 گاڑیاں خریدنے کی اجازت ہوگی، بلٹ پروف گاڑی کی 6 ماہ میں ٹیکس کی ادائیگی نا ہونے پر بلٹ پروف گاڑی کا اجازت نامہ منسوخ ہوگا۔

صوبائی محکمہ ایکسائز بلٹ پروف گاڑیوں کی رجسٹریشن کرنے کا مجاز ہوگا، بلٹ پروف گاڑیوں کا ڈیٹا وزارت داخلہ کو فراہم کیا جائے گا۔پالیسی میں ریاست مخالف افراد، قتل، اغوا ء، ڈکیتی کے ملزمان کو بلٹ پروف گاڑی خریدنے کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker