پاکستان

اب موبائل بیلنس خود بخود ختم نہیں ہوگا!

اگر آپ بھی موبائل بیلنس خود بخود ختم ہونے سے پریشان ہیں تو اس سے نجات حاصل کرنے کا طریقہ جان لیں۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کا موبائل بیلنس غیر ارادی طور پر بھی ختم ہوسکتا ہے، یہ اکثر اس وقت ہوتا ہے جب آپ کا ڈیٹا پیک ختم ہوجاتا ہے لیکن انٹرنیٹ چلتا رہتا ہے جس سے بیلنس تیزی سے کم ہوتا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے صارفین کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ ایسے غیر ضروری چارجز سے محتاط رہیں۔

موبائل فون آپریٹرز کی جانب سے اس مسئلے کے حل کے لیے ایک مفید اور مفت سروس متعارف کروائی گئی ہے۔

اس سروس کا استعمال کرتے ہوئے آپ کا ڈیٹا پیک ختم ہوتے ہی انٹرنیٹ کا استعمال خود کار طور پر بند ہوجائے گا تاکہ آپ کا قیمتی بیلنس محفوظ رہ سکے۔

سروس کو فعال کرنے کے لیے درج ذیل کوڈز ڈائل کریں۔

جاز کے صارفین اسٹار 275 ہیش کا استعمال کریں، زونگ کی سم استعمال کرنے والے صارفین اسٹار 4004 ہیش، یو فون کے یوزر اسٹار 661 ہیش اور ٹیلی نار کے صارفین اسٹار 342 ہیش ڈائل کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker