
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں 10 اضلاع میں نئی الیکٹرک بسیں دینے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں ماس ٹرانزٹ سسٹم پروجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا جب کہ وزیراعلیٰ نے تحصیل لیول پر 1500 الیکٹرک بسیں چلانے کےلیے پلان طلب کرلیا۔
بریفنگ میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ اٹک، بھکر، حافظ آباد، خانیوال، لیہ، شیخوپورہ، گوجرانوالا،سیالکوٹ، منڈی بہاءالدین اور اوکاڑہ میں الیکٹرک بسیں دی جائیں گی۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ہر ڈویژن میں الیکٹرک بسوں کے لیےخصوصی بس ڈپو قائم ہوگا، رواں ماہ100، مئی کے وسط تک 350 اور جون کے آخر تک 264 الیکٹرک بسیں پنجاب پہنچ جائیں گی۔
اس کے علاوہ فری ٹرانسپورٹ کےتحت 21 روٹس پر سوا لاکھ مسافر مستفید ہوئے اور فری ٹرانسپورٹ پروگرام کے تحت بسوں کے 3560 ٹرپ ہوئے۔
دوسری جانب پنجاب میں پہلی ای ٹیکسی اسکیم پر پیشرفت کی رپورٹ بھی پیش کی گئی اور بتایا گیا کہ مئی میں 194 اور جون میں 208 ای ٹیکسیاں آئیں گی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے میٹروبس اسٹیشنز کی تعمیر و مرمت جلد مکمل کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے نئےڈیزائن کی منظوری دی اور سرکاری ملازمین کے لیے ای بائیک پروجیکٹ کی منظوری بھی دی گئی۔



