کھیلکرکٹ

پی ایس ایل 11: حیدر آباد کنگز مین 5 وکٹوں سے کامیاب، راولپنڈیز کو مسلسل چھٹی شکست

کراچی: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 11 میں حیدر آباد کنگز مین نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے ٹاس جیت کر راولپنڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

راولپنڈیز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 121 رنز بنائے۔سیم بلنگز 26 اور یاسر خان 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔

حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے محمد علی اور حنین شاہ نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں حیدرآباد کنگز مین نے 122 رنز کا ہدف با آسانی 17ویں اوور میں 5 وکٹ پر حاصل کرلیا۔

عرفان خان نیازی 34 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔کپتان مارنوس لیبوشین اور کوشال پریرا نے 32، 32 رنز بنائے۔

یوں ایونٹ میں حیدرآباد کنگزمین تیسری فتح حاصل کرتے ہوئے 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ فورمیں داخل ہوگئی۔

دوسری جانب راولپنڈیز کو ایونٹ میں مسلسل چھٹی شکست ہوئی ہے۔وہ اب تک ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker