پاکستان

امریکا ایران مذاکرات کیلئے دن اور تاریخ ابھی فائنل نہیں ہوئی، اعلیٰ حکومتی ذرائع

ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے اعلیٰ حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ اسلام آباد میں پیرکو مذاکرات منعقد نہیں ہو رہے ۔

اعلیٰ حکومتی ذرائع کے مطابق امریکا ایران مذاکرات کے لیے دن اور تاریخ ابھی فائنل نہیں ہوئی۔

دوسری جانب ایرانی خبرایجنسی تسنیم نے بھی دعویٰ کیا ہےکہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے اگلے مرحلے کے لیے اب تک رضا مند نہیں ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اس کی وجہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان اور مذاکرات میں امریکا کے حد سے زیادہ مطالبات ہیں، جو حالیہ پیغامات کے تبادلے میں بھی جاری رہے ہیں۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہےکہ ایران نے واضح کر دیا ہےکہ مذاکرات کے جاری رہنےکے لیے امریکا کی جانب سے ضرورت سے زیادہ مطالبات سے گریز ایک بنیادی شرط ہے، بصورت دیگر ایران طویل اور بے نتیجہ مذاکرات میں وقت ضائع کرنے کا خواہاں نہیں، ایران کا یہ مؤقف پاکستان کے ذریعے امریکی حکام تک پہنچا دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker