پاکستان

جہلم میں انجینیئر محمد علی مرزا کی اکیڈمی پر فائرنگ کرنیوالا ملزم پولیس کی جوابی فائرنگ میں مارا گیا

جہلم میں انجینیئر محمد علی مرزا کی اکیڈمی پر فائرنگ کرنے والا ملزم پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں مارا گیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز انجینیئرمحمد علی مرزا کی اکیڈمی کے باہر نامعلوم شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور ہلاک ہوگیا، جبکہ واقعے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔

فائرنگ میں انجینیئر محمد علی مرزا محفوظ رہے، وہ اکیڈمی میں لیکچر دے رہے تھے۔

واقعے کا مقدمہ ایس ایچ او سٹی تھانے کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں دہشت گردی سمیت 6 مختلف دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker