
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کردی گئی۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے فضائی حدود کی بندش کا نیا نوٹم جاری کردیا جس کے بعد بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش دوسرے سال میں داخل ہوگئی ہے۔
نوٹم میں بتایا گیاہےکہ بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود 24 مئی 2026 کو صبح 5 تک بند رہے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی طیاروں کیلئے فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بند کر رکھی ہے اور پاکستان کی فضائی حدود بندش سے بھارتی ائیرلائنز کو اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔



