خیرپور: پولیس آپریشن کے دوران بچی سمیت 4 افراد جاں بحق،3 ایس ایچ اوز معطل، ایک گرفتار

خیرپور میں سکھر پولیس کے آپریشن کے دوران بچی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد 3 ایس ایچ اوز معطل اور ایک گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایس پی اظہر مغل کے مطابق سکھر پولیس نے گزشتہ روز 4 افراد کے قتل میں مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لیے خیرپور میں شادی شہید کے پہاڑی علاقے میں آپریشن کیا تھا۔
آپریشن کے دوران ڈرون کا بھی استعمال کیا تھا، جس میں ایک بچی سمیت 4 افراد کی ہلاکت ہوئی۔
ایس ایس پی کے مطابق آپریشن میں شامل 3 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو معطل کرکے واقعےکی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی گھوٹکی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
سکھر پولیس آپریشن میں بچی سمیت 4 افراد کی ہلاکت پر اہل علاقہ نے خیرپور میں مریم توب چوک پر لاشیں رکھ کر شدید احتجاج کیا۔
وزیر داخلہ سندھ نے ڈی آئی جی سکھر کو ہدایت کی ہےکہ واقعےکی شفاف اور جامع تحقیقات کرتے ہوئے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے، ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔



