پاکستان

کراچی: فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد

کراچی میں فلیٹ سے ایک ہی فیملی کے 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ احسن آباد میں فلیٹ سے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ لاشیں میاں بیوی اور 3 بچوں کی ہیں اور پانچوں لاشیں کئی روز پرانی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق تمام لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال روانہ کردیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عمارت کی ساتویں منزل پر فلیٹ کے ایک کمرے سے لاشیں ملی ہیں جو کئی روز پرانی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فلیٹ کے دروازے اندر سے بند تھے، مرنے والا شخص ڈاکٹر اور گھر کا کفیل تھا، لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی، لاشوں کی شناخت اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ممکنہ طور پر مرنے والے افراد نے خودکشی کی ہے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے واقعے پر ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے ابتدائی پولیس کارروائی اور ایکشن سے فوری آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیر داخلہ نے کہا کہ واقعے کی تفتیش و تحقیق سےحتمی نتائج سامنے لائے جائیں، ایس ایس پی ایسٹ اپنی نگرانی میں واقعے کی تفتیش کو مؤثر اور مربوط بنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker