ایران کے بارے میں جلد فیصلہ کرنے والا ہوں، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے بارے میں جلد فیصلہ کرنے والے ہیں اور ایران سے متعلق مختلف آپشنز زیرغور ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ زیرغورآپشنز میں ایران کو مکمل طور پر تباہ کرنا بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپشنز میں ایران کو معاشی طور پر مزید کمزور کرنا اور ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا بھی شامل ہیں۔ جبکہ مستقبل قریب میں بڑے واقعات رونما ہوں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر سے ملاقات کے لیے غالباً تیار ہوں۔
واضح رہے کہ امریکی انتظامیہ نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور دیگر اعلیٰ حکام کو جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے ویزے دینے کی منظوری دی ہے۔ جس کے بعد ایرانی صدر آئندہ چند روز میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہوں گے۔



