بلوچستان

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز کی قلات میں کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک،آئی ایس پی آر

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز کی قلات میں کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب.آئی ایس پی آر
سیکیورٹی فورسز نے قلات کے قریب این 25 پر دہشتگردوں کی عوامی آمدورفت میں خلل ڈالنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا
۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشتگردوں کے ٹھکانے سے 23 مغوی بحفاظت بازیاب کروائے۔دہشت گردوں نے اغوا، بھتہ خوری اور گاڑیاں چھیننے کے لیے چیک پوسٹ قائم کر رکھی تھی۔
دہشتگردوں کے ٹھکانے سے 6 ٹرک، 3 بسیں اور 2 کاریں برآمد کی گئیں جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد قبضے میں لیا گیا۔
دوسری جانب خاران میں دہشتگردوں نے مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ کیا جس سے 10 مزدور زخمی ہوگئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker