پاکستان

مضاربہ اسکینڈل: احتساب عدالت اسلام آباد نے7 افراد کو سزائیں سنادیں

احتساب عدالت اسلام آباد نے مفتی احسان الحق ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے مضاربہ کے نام پر فراڈ کرنےکے جرم میں 7 افراد کوسزائیں سنا دیں۔

عدالت کی جانب سے ملزمان پر مجموعی جرمانہ 1.48 ارب روپے عائد کیا گیا، عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم زبیر محمد خان کو 3 سال قید اور 24.82 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

کاشف شہاب کو 3 سال قید اور 44.84 کروڑ روپے جرمانہ جبکہ آصف شہاب کو 3 سال قید اور 47.46 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق کامران اختر کو 2 سال قید اور 1.24 کروڑ روپے جرمانہ جبکہ محمد سلیمان کو 2.5 سال قید اور 14.74 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اسی طرح ملزم نعمان کو 2 سال قید اور 8.97 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ عبداللہ لیاقت کو 2 سال قید اور 6.10 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

یاد رہےکہ ملزمان 2013 میں اشتہاری قرار دیےگئے، نیب نے انہیں 2023 میں گرفتارکیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker