پاکستان

کراچی میں کوکین اور دیگر منشیات کی مبینہ ڈیلر انمول عرف پنکی نے اپنا نیٹ ورک کیسے قائم کیا؟

کراچی میں کوکین اور دیگر منشیات کی مبینہ ڈیلر انمول عرف پنکی نے کراچی میں اپنا نیٹ ورک کیسے قائم کیا ؟وہ یہ گندا دھندا کب سے کررہی ہے؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔

منشیات کی مبینہ ڈیلر انمول کراچی کے علاقے نگارہ گوٹھ بلوچ پاڑہ کی رہائشی تھی، سال 2008 میں ڈیفنس اور کلفٹن میں ہونے والی ڈانس پارٹیز میں منشیات کی سپلائی کا آغاز کیا، ملزمہ نے اس فیلڈ میں اپنا نام پنکی رکھا اور پھر آہستہ آہستہ اپنے کام کو پھیلایا۔

کراچی میں گزشتہ سال ارمغان کیس سامنے آنے کے بعد ملزمہ لاہور اور اسلام آباد میں روپوش رہی ، اور وہیں سے منشیات کا نیٹ ورک چلاتی رہی۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ملزمہ انمول عرف پنکی کے 800 سے زائد کسٹمرز تھے جن کو وہ اپنے نیٹ ورک کے ذریعے منشیات سپلائی کرتی تھی ۔ ملزمہ کے 2 سگے بھائی بھی منشیات اسمگلنگ میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بتانا ہے کہ ملزمہ کے گروپ میں دیگر خواتین اور مرد بھی شامل ہیں ، نیٹ ورک کے کارندے کوکین اسمگل کرکے مختلف شہروں ، کراچی کی جامعات ، کالجز اور آن لائن فروخت بھی کرتے تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزمہ لاہور میں کپڑے کا کاروبار بھی کرتی ہے۔

یاد رہے کہ کراچی میں گارڈن پولیس نے آج کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاتون کو گرفتار کیا تھا۔

ملزمہ کو آج ہی عدالت میں بغیر ہتھکڑیاں لگائے پیش کیا گیا، پولیس اہلکار راستہ دکھاتا رہا، ملزمہ انمول عرف پنکی وی آئی پی پروٹوکول کے مزے لیتی رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker