پاکستان

پاکستان سے جانیوالے افغان مہاجرین کا ٹرک کابل کے نزدیک حادثے کا شکار، 18 افراد جاں بحق

پاکستان سے واپس افغانستان جانے والے افغان مہاجرین کو لے جانے والا ٹرک خوفناک حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد جاں بحق جبکہ 29 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 10 بچے، پانچ خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔ حادثہ مشرقی شہر جلال آباد اور دارالحکومت کابل کو ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا، جہاں ایک مسافر ٹرک الٹ گیا۔ لغمان کے صوبائی گورنر کے ترجمان عبدالمالک نیازی کے مطابق ٹرک میں سوار تمام مسافر افغان خاندانوں پر مشتمل تھے جو پاکستان سے واپس افغانستان جا رہے تھے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker