پاکستان

پیٹرول سستا ہونے کے بعد پبلک کرایوں میں کمی کردی گئی

محکمہ ٹرانسپورٹ نے پبلک کرایوں میں 4 فیصد کمی کروا دی۔

ٹرانسپورٹ ہاؤس میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی لاہورکی زیرصدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں تمام نجی ٹرانسپورٹ کمپنیوں اور ٹرانسپورٹرز یونین کے نمائندگان شریک ہوئے۔

اجلاس میں ٹرانسپورٹرز نے کرایوں 4 فیصلےکمی پراتفاق کرلیاگیا،سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن کاکہنا ہے کہ کرایوں میں فی الفور 4 فیصد تک کمی کی جائےگی،تمام ٹرانسپورٹرز 4 فیصد کمی کےساتھ فوری نئے کرائےنامے آویزاں کرنے کے پابند ہوں گے۔

کرایوں میں کمی سے ریلیف براہ راست عوام تک پہنچے گا،کرائے کم نہ کرنے والی بسیں اور اڈے سیل ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker