پاکستان

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے امکان

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ 10 جون کوپیش کیے جانے کا امکان ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 10 جون بروزبدھ شام 5 بجے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ اجلاس کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کی سمری بھجوادی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش کرنے کی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم بعد ازاں اسے ملتوی کردیا گیا۔

قومی اقتصادی کونسل کا 3 جون کو ہونے والا اجلاس بھی کردیا گیا تھا۔

رواں برس کے وفاقی بجٹ میں 4 کھرب سے زائد کا قومی ترقیاتی بجٹ شامل کرنے کی تجویز ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker