پاکستان

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دومختلف کارروائیاں ،چارخارجی ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2مختلف کارروائیوں کے دوران4خارجی ہلاک کردئیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاعات پر آپریشنز ڈی آئی خان اور ضلع مہمند میں کئے گئے،ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران 2خارجی ہلاک کئے گئے جبکہ ضلع مہمند میں آپریشن کے دوران مزید 2 خارجی ہلاک ہو گئے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک ، اسلحہ برآمد

ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا،ہلاک دہشتگردعلاقے میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا، انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان اور مہمند میں فتنتہ الخوارج کے چار دہشت گردوں کی ہلاکت پر فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی قابلِ ستائش ہے،دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 اہم خوارجی سرغنوں سمیت 16 دہشت گرد ہلاک، 2 پولیس اہلکار شہید

قوم اپنی بہادر مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،پاکستان کے امن، استحکام اور سلامتی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے،دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے لیے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں۔

’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت اور سیکیورٹی ادارے پرعزم ہیں،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker