پاکستان

گیس صارفین کیلئے بڑی خوشخبری کا امکان، نرخوں میں کمی پر غور

اسلام آباد، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت جلد گیس صارفین کے لیے خوشخبری کا اعلان کر سکتی ہے، جس کے تحت مقامی سطح پر پیدا ہونے والی سستی گیس کی بنیاد پر نرخوں میں کمی یا نئی قیمتوں کا تعین کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ عالمی حالات اور خطے میں کشیدگی کے دوران مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی سپلائی میں وقتی مشکلات پیدا ہوئیں، جس کے بعد توانائی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے بجلی کے شعبے میں مقامی گیس کے استعمال کو بڑھایا گیا۔

وزیر پیٹرولیم کے مطابق مقامی گیس کی قیمت تقریباً 2 ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے جبکہ درآمدی ایل این جی کی لاگت ساڑھے تین ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ جاتی ہے، جس سے حکومت کو نسبتاً سستی توانائی استعمال کرنے کا موقع ملا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker