پاکستان
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کروڑوں ڈالرز کا اضافہ ہوگیا۔ زرمبادلہ کے ذخائر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق29 مئی 2026ء کو ختم ہوئے ہفتے میں مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 17 ارب 19 کروڑ 4 لاکھ امریکی ڈالر ہو گئے۔
کمرشل بینکوں کے پاس خالص زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 44 کروڑ 56 لاکھ امریکی ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب 63 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔



