
لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف 4 دن جنیوا میں قیام کے بعد لندن جائیں گے اور ایک ہفتہ لندن میں قیام کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں میاں نواز شریف کے میڈیکل ٹیسٹ ہوں گے۔ وہ وہاں مختلف سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے۔
سوئٹزرلینڈ جانے سے قبل گزشتہ دنوں گلگت میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا جب میں وزیراعظم تھا تو کئی بار اسکردو اور گلگت گیا تھا، جس گلگت کو میں جانتا تھا وہ کہاں ہے؟ میں چاہتا تھا کہ گلگت میں بہت ترقی ہو، گلگت میں سڑکوں پر کھڈے دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔
انہوں نے پوچھا کہ مانسہرہ سے گلگت تک روڈ بننی تھی، کیوں نہیں بنی، مجھے کوئی بتا سکتا ہے کہ گلگت کی سڑک کیوں نہیں بنی؟ میں کسی جماعت کے خلاف بات نہیں کرنا چاہتا، لیکن پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیوں چیزوں کونظر انداز کیا۔



