پاکستانتازہ ترین

کراچی غریب پرور شہر ہے، چاہوں گا ہنزہ بھی کراچی جیسا بنے: مرتضیٰ وہاب کا خرم دستگیر کو جواب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے لیگی رہنما خرم دستگیر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ کراچی غریب پرور شہر ہے اور میں چاہوں گا ہنزہ بھی کراچی جیسا بنے۔

گلگت بلتستان الیکشن مہم کے دوران کراچی اور لاہور کی ترقی سے متعلق مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر کو جواب دیتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لیگی رہنما ہنزہ میں الیکشن مہم میں کہہ رہے تھے کہ ہنزہ لاہور جیسا ہو یا کراچی جیسا ہو، خرم دستگیر کہہ رہے تھے 5 سال میں گلگت بلتستان پنجاب جیسا ہو یا صوبہ سندھ جیسا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں سیلاب کی تباہ کاری آتی ہے توحکومت عوام کے ساتھ کھڑی رہتی ہے جب کہ مشکل حالات میں پنجاب حکومت نظر آئے نہ آئےچیئرمین پی پی عوام کے ساتھ ہوتے ہیں۔

اگلے 5 سال میں ہنزہ کو کراچی جیسا بنانا ہے یا لاہورجیسا؟ فیصلہ عوام کو کرنا ہے، خرم دستگیر کی نام لیے بغیر پی پی پر تنقید

میئر کراچی نے کہاکہ سندھ حکومت کی جانب سے 21 لاکھ گھر سیلاب متاثرین کے لیے بنائے جا رہے ہیں جن میں سے 12 لاکھ گھر سیلاب سے متاثرہ افراد کے سپرد کر چکے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ لاہور کا موازنہ کرتے ہیں کراچی شہر سے، کراچی تو غریب پرور شہر ہے، کراچی تو وہ شہر ہے جس میں پاکستان کے مختلف شہروں سے لوگ آتے ہیں، کراچی غریبوں کی مدد کرتا ہے، میں تو چاہوں گا کہ ہنزہ کراچی جیسا بنے اور ملک کی خدمت کرے، لوگوں کو کھوکھلے دعوؤں کی طرف جانے کے بجائے درست حکمت عملی کی طرف جانا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker