پاکستان
چلاس: ن لیگ اور آزاد امیدوار کے کارکنوں میں تصادم، 4 افراد زخمی
گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں ن لیگ اور آزاد امیدوار کے کارکنوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

چلاس کے جی بی اے15 دیامر ون کے لوشی پولنگ اسٹیشن پر2گروپوں میں تصادم ہوا ہے،فائرنگ اور پتھراؤ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ لوشی پولنگ اسٹیشن کو پہلے سے حساس قرار دیا گیا تھا، تصادم کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان انتخابات کے لیے 24 جنرل نشستوں پر پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا۔ بڑی تعداد میں عوام نےجوش و خروش کے ساتھ پولنگ مراکز کا رخ کیا۔ انتخابات میں 24 نشستوں پر چناؤ کیلئے پولنگ کے بعد گنتی جاری ہے۔ غیرحتمی غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔



