Sindپاکستان

وزیرخوراک سندھ نے گندم کی قلت کی خبروں کو مسترد کردیا، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان

وزیر خوراک سندھ محبوب الزمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں گندم کی کوئی قلت نہیں، مصنوعی منہگائی اور ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

صوبائی وزیر خوراک کی زیر صدارت گندم اور آٹے کی قیمتوں پر اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ عوام کومہنگا آٹا خریدنے پر مجبور کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

محبوب الزمان کا کہنا تھا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گندم کے ذخائرکی مکمل رپورٹ طلب کی ہے، گندم کے اسٹاک سے متعلق تفصیلی رپورٹ جلد وزیراعلیٰ کو بھیجی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سستا اور معیاری آٹا فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، شفافیت کے لیے کسانوں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام متعارف کرایا گیا ہے، مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

دوسری جانب چیئرمین فلار ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گندم کی نقل و حرکت پر پابندی نہ لگانےکا سندھ حکومت کا فیصلہ دانشمندانہ ہے، گندم کی آزادانہ نقل و حرکت کے دوران قیمتیں مستحکم تھیں۔

ایسوسی ایشن کے مطابق پابندیوں کے بعد گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا، پنجاب میں گندم کی نقل و حرکت پر پابندیوں سے مارکیٹ میں عدم توازن پیدا ہوا، پنجاب کی پابندیوں کے اثرات پورے ملک میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker