پاکستان
مردان : پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران مردان کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا۔ائی ایس پی ار کے مطابق حادثے میں پاک فضائیہ کے فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللّٰہ اور پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ طہٰ عباسی شہید ہو گئے۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ایئر ہیڈکوارٹرز کی جانب سے تحقیقاتی بورڈ بنا دیا گیا ہے۔صدر مملکت نے مردان کے قریب پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا



