پاکستان

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، بیٹریوں کے ریٹ بھی گرنے کا امکان

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے مثبت اثرات اب متبادل توانائی کی مارکیٹ پر بھی آنا شروع ہو گئے ہیں، لاہور اور ملک کے دیگر بڑے شہروں میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں واضح کمی کے بعد متبادل توانائی سولر سسٹم کی اشیاء کی قیمتیں یکدم نیچے آ گئی ہیں، جس سے سولر سسٹم لگوانے کے خواہش مند شہریوں کو ریلیف ملا ہے، مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف واٹس اور کپیسیٹی کی سولر پلیٹس کی قیمتوں میں 4 ہزار سے لے کر 9 ہزار روپے تک کی بڑی کمی ہو چکی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث آنے والے دنوں میں سولر پلیٹس کے نرخوں میں مزید واضح کمی متوقع ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سولر سسٹم کے ساتھ استعمال ہونے والی بیٹریوں کے حوالے سے بھی مارکیٹ سے اچھی خبریں سامنے آ رہی ہیں، ذرائع نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی زائد قیمتوں اور ٹرانسپورٹیشن کے مہنگے اخراجات کی وجہ سے مارکیٹ میں بیٹریاں بھی انتہائی مہنگی فروخت ہو رہی تھیں، ماضی قریب میں مہنگائی کی لہر کے دوران ایک بیٹری کی قیمت میں 27 ہزار سے لے کر 38 ہزار روپے تک کا بھاری اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا لیکن اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری کمی کے بعد، بیٹریوں کی پروڈکشن اور سپلائی لاگت کم ہوگی، جس کے باعث بہت جلد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker