پاکستان

دوہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کیلئے نئی گائیڈ لائنز جاری

حکومتِ پاکستان نے دوہری شہریت رکھنے والے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سفری قوانین کو سخت کرتے ہوئے نئی گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں، ان نئی گائیڈ لائنز کا اطلاق ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر کر دیا گیا ہے اور وفاقی امیگریشن حکام کو ان احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نئی سفری گائیڈ لائنز کے تحت اب دوہری شہریت کے حامل کسی بھی پاکستانی شہری کے لیے پاکستان آمد پر جن دو میں سے کسی ایک دستاویز کا پاسپورٹ کے ساتھ ہونا لازمی ہوگا، ان میں یا تو ان کے پاس پاکستان کا کارآمد ویزہ موجود ہو، یا پھر نادرا کا جاری کردہ کارآمد نیشنل آئیڈینٹٹی کارڈ فار اوورسیز پاکستانیز یعنی نائیکوپ ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker