پاکستان

کلعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے اسلام آباد پولیس کے اہلکار کو گاڑی سے اتار کر تشدد کا نشانہ بنایا، آزاد کشمیر پولیس

آزاد کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ کلعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے اسلام آباد پولیس کے اہلکار کو گاڑی سے اتار کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

آزاد جموں کشمیر پولیس نےاپنے کے بیان میں کہا ہے کہ 14 جولائی کو راولاکوٹ میں اسلام آباد پولیس کے اہلکا رکو کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے زبردستی گاڑی سے اتارا کرتشدد کا نشانہ بنایا اور گمراہ کن وڈیو بناکرپھیلائی گئی۔

آزاد کشمیر پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس کے اہلکار پرتشدد کرنے والے اور ویڈیو بنانے والے افراد کی شناخت کاعمل اور تحقیقات جاری ہے، اس واقعے میں ملوث افراد کیخلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائےگی۔

دوسری جانب ترجمان آزاد کشمیر پولیس عرفان مسعود کاشفی نے کہا ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے، عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری ترجیح ہے، کسی مسلح جتھے کو ریاست کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker