پاکستان

وادی نیلم میں کلاووڈ برسٹ کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی

کشمیر کی وادی نیلم کے نواحی گاؤں میں کلاووڈ برسٹ کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی۔

تفصیلات کے مطابق نیلم کے نواحی گاؤں میں کلاووڈ برسٹ کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی، جس سے مکانات سمیت متعدد دکانیں سیلاب کی زد میں آگئیں ۔ مینگل نالے کے قریب متعدد گاڑیاں اور موٹرسائیکل بہہ گئیں۔

نالے میں آنیوالے سیلاب سے لوگوں کے مال مویشی بھی نالےمیں بہہ گئے۔ مرکزی شاہراہ نیلم پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ ضلعی انتظامیہ اور نیلم پولیس کی بھاری نفری امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوری میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے اچانک سیلاب نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ متعدد گاڑیاں پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئیں۔

رپورٹس کے مطابق راجوری میں ہفتے کی رات سے جاری موسلا دھار بارش کے بعد دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی آگئی، جس سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔ اچانک آنے والے سیلابی ریلوں نے کئی علاقوں کو متاثر کیا اور معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہوئے۔

شدید سیلاب کے باعث راجوری کا نیا بس اڈہ بھی متاثر ہوا، جبکہ متعدد گاڑیاں پانی کے ریلے میں بہہ گئیں اور کئی دیگر زیرِ آب آگئیں۔ حکام کے مطابق ایک لاپتہ خاتون کی لاش بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker