پاکستان

محکمہ تعلیم سندھ میں چہرے کی شناخت سے حاضری نظام متعارف کروانے کا فیصلہ

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ میں چہرے کی شناخت سے حاضری کا نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ میں چہرے کی شناخت سے حاضری نظام متعارف کروانے، غیرحاضر اور مبینہ جعلی ڈگری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع محکمہ تعلیم کے مطابق ہزاروں ملازمین کی پری ریٹائرمنٹ درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس کے باعث فنانس ڈویژن کو پریشانی کا سامنا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ 15 ہزار اساتذہ اور غیر تدریسی ملازمین نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواستیں جمع کروائی ہیں۔

دوسری جانب نیب نے محکمہ تعلیم سندھ سے 1989 سے لیکر 2020 تک کی بھرتی ملازمین کی ڈگریوں کی جانچ شروع کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker