پاکستان
کراچی میں ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق

کراچی میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کراچی پولیس کے مطابق واقعہ سپر ہائی وے پر جمالی پل کے قریب پیش آیا جہاں 3افراد ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ اس دوران تیز رفتار منی ٹرک نے انہیں ٹکر مار دی۔
پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 2 نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ تیسرا شخص شدید زخمی ہوا جو دوران علاج اسپتال میں جاں بحق ہو گیا۔
حکام کے مطابق تینوں افراد پیشے کے لحاظ سے کارپینٹر تھے اور صبح کام پر جا رہے تھے۔
پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک تحویل میں لے لیا ہے۔



