پاکستان

کالعدم ایکشن کمیٹی میں شامل عناصر یا تو تاریخ سے ناواقف ہیں یاکوئی ایجنڈا لیکر چل رہے ہیں، سردار مسعود خان

آزادکشمیرکے سابق صدر سردار مسعود خان نےکہا ہےکہ کشمیرکی آزادی اور پاکستان سے الحاق کے لیے اس دھرتی کے لوگوں نے خون دیا ہے،کالعدم تنظیم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی میں شامل عناصر یا تو تاریخ سے ناواقف ہیں یا کوئی ایجنڈا لے کر چل رہے ہیں۔

سردار مسعود خان نےکہا کہ سردار محمد ابراہیم نہ ہوتے تو کوہالا سمیت آزادکشمیرکے دیگر علاقوں میں بھارتی فوجیں بیٹھی ہوتیں، سردار محمد عبدالقیوم نے اپنی پوری زندگی تحریک آزادی کشمیرکی جدوجہد میں گزار دی۔

اس سے پہلےکالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ سردار ابراہیم اور سردار قیوم جیسے لوگوں کے گناہوں کی سزا آج ہم بھگت رہے ہیں، ان غداروں نے قبائلیوں کے ساتھ مل کر اپنی ہی ریاست تقسیم کروائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker