پاکستان

گرین بس میں موبائل چوری، ڈرائیور کا انوکھا اقدام ، ملزم گرفتار

اوکاڑہ: رینالہ خورد میں گرین بس میں سفر کے دوران مسافر کا موبائل فون چوری ہو گیا، تاہم بس ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام مسافروں سمیت بس تھانے پہنچا دی۔

تفصیلات کے مطابق بس میں موبائل چوری کی اطلاع ملتے ہی ڈرائیور نے بس کے دروازے بند کر دیئے اور مسافروں کو بس سے اترنے کی اجازت دیئے بغیر تھانہ صدر پہنچ گیا۔

پولیس کے مطابق تھانے میں بس کے مسافروں سے پوچھ گچھ اور تلاشی لی گئی، اس دوران چوری شدہ موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔

پولیس نے موبائل چوری میں مبینہ طور پر ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker