پاکستان

اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 27.71 فیصد تک بڑی کمی کردی اور قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نئی قیمتوں کے تحت سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی 6.81 ڈالر اور سوئی سدرن کے لیے 6.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہو گئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد ملک کے دونوں اہم گیس تقسیم کار سسٹمز کے صارفین کو بڑا مالی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے سسٹم کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 6.81 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بڑی کمی کی گئی ہے، اس کٹوتی کے بعد سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 19.03 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی سابقہ قیمت 25.84 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بلند سطح پر موجود تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے سسٹم کے لیے بھی ایل این جی کے نرخوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں قیمت میں 6.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے، اس کمی کے نتیجے میں سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 18.13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو طے ہو گئی ہے۔

اس سے قبل سوئی سدرن کے سسٹم کے لیے ایل این جی کی سابقہ قیمت 25.08 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ریکارڈ کی گئی تھی۔

پاکستان میں ایل این جی کی قیمتوں کا تعین عالمی منڈی میں ایندھن کے نرخوں اور درآمدی لاگت سے براہ راست منسلک ہوتا ہے۔ اوگرا ہر ماہ عالمی مارکیٹ میں ایندھن کے اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے مقامی سطح پر ایل این جی کی قیمتوں کا جائزہ لیتا ہے۔

ایل این جی کی قیمتوں میں اس بڑی کمی سے نہ صرف صنعتی شعبے کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی بلکہ سی این جی سیکٹر، کھاد کے کارخانوں اور پاور پلانٹس کے لیے بھی بجلی کی پیداواری لاگت کو متوازن رکھنے میں مدد ملے گی، جس سے مجموعی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker